لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی ایاز امیر نے اعظم سواتی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے، انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی جس بھینس کی وجہ سے پکڑے گئے ہیں اس بھینس کو کوئی اعزاز دینا چاہیے کیونکہ اعظم سواتی نہ امریکہ میں پکڑے گئے اور نہ ہی میکسیکو میں، ایاز امیر نے کہا کہ وہ میکسیکو میں پورا کاروبار چلاتے رہے مگر ان کے ساتھ کچھ نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص مولانا فضل الرحمان سے زیادہ سیانا ہو اس کی قابلیت پر کیسے شک کیا جا سکتا ہے، ایاز امیر نے کہا کہ
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں اعظم سواتی ضلعی صدر رہے، اس کے بعد وہ جے یو آئی ف میں بھی رہے اور پھر نئے پاکستان کی اگلی صفحوں میں بھی آ گئے مگر اعظم سواتی کو ایک بھینس نے پکڑوا دیا، ایاز امیر نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ جس کی پکڑ ہونی ہے وہ ہو کر رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ ایک بھینس کی وجہ سے پکڑے جائیں گے مگر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے کو اٹھایا اور اعظم سواتی شکنجے میں آ گئے۔