عمران خان نے مجھے آج قتل کروانے کی کوشش کی ،معروف صحافی نصرت جاوید نے سنگین ترین الزام عائد کردیا،قتل کی کوشش اسلام آباد کے کس علاقے میں کی گئی؟سنسنی خیز انکشافات

8  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے وزیر اعظم عمران خان نے قتل کروانے کی کوشش کی ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے سنگین الزام عائد کردیا۔یاد رہے کہ سینئر صحافی نصرت جاوید کا تعلق لاہور سے ہے لیکن وہ بھی بیشتر صحافیوں کی طرح اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ رات گئے نصرت جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’اس وقت ایک بج کر 16 منٹ ہورہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں ابھی بھی زندہ ہوں۔

سینئر صحافی رضا رومی نے نصرت جاوید پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا تو نصرت جاوید نے کہا کہ ’ بھائی یہ بہت ہی شدید قسم کا قاتلانہ حملہ تھا اور اس پر ٹرولز کا رد عمل دیکھ لیں ، میں صرف انہیں اس لیے ری ٹویٹ کر رہا ہوں تاکہ ریکارڈ پر آسکیں، صرف اسی ایک طریقے سے بتایا جاسکتا ہے کہ مجھ پر ہونے والا حملہ کتنا شدید تھا۔سراج نامی ایک صارف نے نصرت جاوید سے سوال پوچھا کہ کہیں قتل سے مراد معاشی قتل تو نہیں ۔ نصرت جاوید نے اس ٹویٹ کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا ’ مجھے اس طریقے سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یوں لگے جیسے شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے حادثہ ہوا ہو، میں پی ٹی آئی کے ٹرولز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے شک کو تقویت دی ہے۔نصرت جاوید نے ایک اور ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے موت کو صرف 3 سے 5 منٹ کی دوری پر چکمہ دیا اور وہ جانتے ہیں کہ یہ سب کس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں صرف دھمکی نہیں دی گئی بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نصرت جاوید نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان پر 6 لوگوں کے گینگ نے امام بارگاہ کے سامنے حملہ کیا ، حملہ آوروں میں سے ایک کسی شخصیت کا سگا بھائی بھی تھا۔واضح رہے  وفاقی دارالحکومت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…