منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری،ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی ) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان برقرار رہی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 139روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔یورو اور برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو بھی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

اور انٹر بینک میں ڈالرمزید30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت138.70روپے سے بڑھ کر139روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید139روپے سے بڑھ کر139.20روپے اور قیمت فروخت139.50روپے سے بڑھ کر139.70روپے کی سطح پر جا پہنچی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے155.90روپے سے بڑھ کر157روپے ہوگئی اور قیمت فروخت1.30روپے کے نمایاں اضافے سے157.50روپے سے بڑھ کر158.80روپے ہو گئی اسی طرح80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید175.20روپے سے بڑھ کر176روپے اور قیمت فروخت177روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 36.70روپے سے بڑھ کر36.90روپے اور قیمت فروخت37.05روپے سے بڑھ کر38.20روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 37.55روپے سے بڑھ کر37.80روپے اور قیمت فروخت 37.90روپے سے بڑھ کر38.20روپے کی سطح پر پہنچ گئی ،چینی یو آن کی قیمت خرید 19.30روپے اور قیمت فروخت 20.30روپے پر مستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…