اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

گناہ ٹیکس لگاکر اسلامی تاریخ سے انحراف اور مذہبی اقدار کامذاق اڑانے کی مزموم کوشش،معروف عالم دین نے حکومت کو انتباہ کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب گناہ ٹیکس لگاکر اسلامی تاریخ سے انحراف اور مذہبی اقدار کامذاق اڑارہے ہیں۔گناہوں کو روکاجاتا ہے کجایہ کہ ان پر ٹیکس لگاکرانہیں جائزقراردے دیاجائے،یہ اسلامی روح کے منافی اقدام ہے۔

اس قسم کی اصطلاح استعمال کرکے دینی تصور کوکچل دیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت وقت معاشرتی برائیوں کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے اقدامات ضرور کرے مگر گناہ ٹیکس جیسی اصطلاح کااستعمال کرکے مذہبی عقائد کومجروح نہ کرے۔اس قسم کے اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کمیٹی برائے توانا ئی کے اجلاس میں ایل پی جی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا تھامگرذمینی حقائق یہ ہیں کہ امپورٹرز نے گیس ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت اور ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو20روپے تک خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس سے گھریلوسلنڈر میں250روپے اور کمرشل سلنڈر 1000روپے تک بڑھ گئے ہیں۔عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور دیگر اداروں کو فعال کرے۔ملک وقوم کوکمیشن مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ قومی ایئر لائن میں گزشتہ10برسوں میں134ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے۔منافع بخش ادارے کرپٹ عناصر کوکھلی چھٹی دینے کی وجہ سے شدیدخسارے کاشکار ہیں اور یہ قومی خزانے پر سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ سرکاری اداروں سے کالی بھیڑوں کو باہرنکال کر میرٹ پر افراد کوتعینات کیاجائے۔اقرباپروری نے اور نااہل افراد کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کی وجہ سے حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…