پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی وزرا کے انوکھے ترین بیانات پر وزیراعظم بھی پریشان!! اب حکومتی پالیسی پر بیان صرف کون دیگا؟عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا (نیوز ڈیسک)وزرا کے من پسند اور پالیسی سے ہٹ کر بیانات، قوم حیران، وزیراعظم پریشان، وزیراعظم نے تمام وزرا کو اپنی وزارت کی حد تک بیانات تک محدود کر تے ہوئے حکومتی پالیسی پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کوبات کرنے کا کہہ دیا، معاشی ٹیم پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار، معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں پرفارم کیاجس کا سپیشل کریڈٹ

انہیں دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے تمام وزرا کو ریاستی و حکومتی پالیسی پر بیانات دینے سے روک دیا ہے اور ان کو اپنی وزارت کی حد تک بیانات تک محدود کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاستی و حکومتی پالیسی پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو بیان دینے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل پر بات ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امریکی صدرٹرمپ نے زلمے خلیل زاد کو افغان مفاہمتی عمل کیلئے بھیجا تھا، میں 15 سال سے کہہ رہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، اب دنیا اور امریکہ بھی تحریک انصاف کیموقف کی تائید کررہا ہے، زلمے خلیل زاد نے کہا کہ تحریک انصاف کا افغانستان کے حوالے موقف درست ہے، ڈومور کے بجائے ہمارا کردار افغانستان میں قیام امن تھا، کسی کی جنگ لڑنے کے لئے ہمیں مدد دی جاتی رہی، شکر ہے کہ آج ہمارا اصل کردار سامنے آرہا ہے، ہمیں کسی کی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، ہم مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج ثالثی کے لیے

مرکزی کردار ادا کررہا ہے، میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ بجائے ڈومور کے ہمارا کردار ثالثی کا ہونا چاہیے تھا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کریں لیکن ہمیں ایسے ٹریٹ کیا گیا کہ کسی اور کی جنگ لڑنے کے لیے امداد دی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ کسی اور کی جنگ کے حصے دار بننے کی بجائے ہمارا اصل کردار ثالثی کرانا ہے، ہم نے یمن میں امن عمل آگے بڑھانے کی بات کی،

ایران اور سعودی عرب سے بھی اس حوالے سے بات کی، ایرانی وزیر خارجہ نے ہمیں یمن جنگ ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کو بھارت نے بدقسمتی سے سیاسی فائدے کا رنگ دیا، اس معاملے پر حکومت نے پورا زور لگایا، یہ ہمارا فرض ہے، اگر پاکستان میں کسی کے مذہبی مقامات ہیں تو ہمیں ان کی مدد کرنا چاہیے،

ہم کوئی نئی چیز نہیں کررہے یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کرتارپور معاملے پر سکھ برادری سے جو رد عمل ملا اس پر خوشی ہے جس طرح ہمارے لیے مدینہ ہے ان کیلئے کرتارپور ہے، امید رکھتے ہیں بھارت بھی رد عمل دے گا۔انہوں نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے پرفارم کیا جس کا انہیں اسپیشل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں،

وزارتِ تجارت، خزانہ اور منصوبہ بندی نے برے حالات میں اپنا کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے ہیں، اگر برے حالات ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آتی؟ آج سوزکی، کوک، پیپسی اور ایگزون نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، فونٹین والے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے اسکول کھولیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے، ان تمام چیزوں کا کریڈٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے، مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں، سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…