منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف اور زرداری سونے کے انڈے کھا کر کڑک ہوگئے،کون چاہتا ہے کہ ان دونوں کو ذبح کردیاجائے ،فواد چوہدری نے لندن پہنچتے ہی زرداری اور نواز شریف بارے حیران کن بیان دیدیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے باتوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ،نوازشریف اور زرداری سونے کے انڈے کھا کر کڑک ہوگئے ، قوم چاہتی ہے ان کو ذبح کریں،دونوں نے اپنا آخری الیکشن لڑ لیا ، ، ڈالر کے اوپر یا نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، نواز اور زرداری کی ایسی حیثیت ہے جیسی اقتدار سے ہٹنے کے بعد یحییٰ اور ایوب خان کی تھی،

ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں،سب سے بڑاچیلنج وعدوں کی تکمیل ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچنے پر ڈپٹی ہائی کمشنرمحمد ایوب نے ان کا استقبال کیا۔فواد چودھری قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آرتھری سے لندن ہیتھرو ٹرمینل چار پر پہنچے۔فواد چودھری لندن دورے کے دوران ہاؤس پارلیمنٹ کا دورہ اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کرینگے۔فواد چوہدری ملکی صورتحال پر پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے پراوورسیز کمیونٹی کامشکورہوں،وقت آگیاہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی توقعات پوری ہوں،احتساب کے حوالے سے لوگوں کی گھبراہٹ دیکھ کراوورسیزپاکستانی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں،ملک کواس نہج پر پہنچانے والے ہمیں لیکچر دیتے ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری نے اپنے آخری الیکشن لڑلیے،ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں،سب سے بڑاچیلنج وعدوں کی تکمیل ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب معیشت پر کس منہ سے بیان دیتے ہیں ،

نواز اور زرداری کی ایسی حیثیت ہے جیسی اقتدار سے ہٹنے کے بعد یحییٰ اور ایوب خان کی تھی ، ہمارے لئے سیاسی چیلنج کوئی نہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے اپنے سے زیادہ بکھیڑے ہیں ،ہمارے لئے اصل چیلنج وہ وعدے ہیں جو ہم نے عوام کے ساتھ کئے ، نوازشریف اور زرداری سونے کے انڈے کھا کر کڑک ہوگئے ہیں ، قوم چاہتی ہے ان کو ذبح کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے اوپر یا نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، قبل ازوقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے ، میاں صاحب ، زرداری صاحب اور دیگر پانچ سات افراد کے لئے ہم نیا آرڈیننس لا رہے ہیں ، ان سے برآمد رقم حکومت کے پاس آجائے تو قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…