منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فریال تالپور کے ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے بھی اربوں نکل آئے، ایان علی آصف زرداری کے خلاف گواہی دینے کو تیار،انتہائی حیران کن انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت زرداری سے ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی، ایان علی زرداری کیخلاف گواہی دینے کو تیار ہے، احتساب کا شکنجہ سخت ہوگیا تو یہ لوگ عمران اور پی ٹی آئی کیخلاف بیان دینے لگے،دس سال تک نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر لوٹ مار کرنے والوں کیلئے اب ویسا سیاسی ماحول نہیں بننے دیں گے ،شہباز شریف کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بننے دیں گے،

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی بروز بدھ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے لئے حالات سخت ھونا شروع ہوگئے تو انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے،ماڈل ایان علی انکے خلاف گواہی دینے کو تیار ھوگئی تو انہیں فکر پڑگئی ہے،اسلئے عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے لگے ہیں، عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو بھی اقدام تجویز کریں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی،اومنی گروپ کی مثال سامنے ہے.چھیما نائی، دلبر قصائی،مودا حلوائی اور پپو نانبائی کے اکاوئنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں اسی طرح فریال تالپور کے ڈرائیور سموں کے اکاوئنٹس سے بھی سات ارب نکل آئے ہیں.اسطرح کے سینکڑوں حساب کتاب نکل رہے ہیں جو انہی کے کھاتے میں جانے ہیں.اور ان سے مکمل پوچھ گچھ ہونی ہے۔ یہ پیسہ پاکستان کے غریب عوام کا ہے حکومت کا ہے سندھ کے باسیوں کا ہے۔آپ نے عوام کا خون چوسا ہے ، اب جب آپ کے گرد شکنجہ کسا جارہا ہے تو آپ چیخ چلارہے ہیں.فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دس سال تک آصف زرداری نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے ملک و قوم کو بیوقوف بناتے رہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسا نہیں ھوگا.

نہ ہی انکو اب ویسا سیاسی ماحول ملے گا جس میں انہیں لوٹ مار اور کرپشن کی مکمل آزادی تھی۔جب صوبائی وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائیگی تو انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑا ہو نیب مستقل اسکی پی ٹی کرارہی ہو عدالتوں میں کیس چل رہے ھو اور تحقیقاتی ادارے پوچھ گچھ کررہے ھوں اسے کیسے اتنے اھم منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…