اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بیروزگارپاکستانی نوجوان تیار ہو جائیں! جرمنی نے کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا، بڑی خبر آگئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) جرمنی کی پاکستانیوں کو 30لاکھ نوکریاں دینے کی پیش کش ، حکومت پاکستان کو تجربہ کار اور پیشہ وارانہ لیبر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی درخواست کیلئے خط بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کے یورپی ونگ نے پاکستانی حکومت سے ہنرمند مزدوروں کی فراہمی کی درخواست کرتے ہوئے ایک خط ارسال کیا ہے ۔ خط میں

مختلف شعبوں کیلئے جرمنی میں لیبر فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔ جرمنی نے پاکستان سے 30لاکھ ہنر مند لیبر مانگے ہیں جس میں آئی ٹی سپیشلسٹ اور انجینئرز بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جرمن معاشی اعتبار سےسب سے بڑا یورپی ملک ہے جسے لیبر کی کمی کا سامنا ہے۔ جرمن کابینہ نے اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ لیبرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یورپ کے باہر سے افراد کو لا کر کمی کو پورا کیا جائے اور اس حوالے قوانین میں بھی نرمی لائی جائے گی جس کے تحت جرمن حکومت نے پاکستان سے رابطہ کیا۔جرمن حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جرمنی پاکستان سے منگوائے جانے والے افرا دکو قانون طریقے سے جرمنی لیکر جائے گا۔ جرمنی نے پاکستان کی متعلقہ وزارت کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ جرمنی میں ہنر مند افراد کی کمی پورا کرنے کے لیے منصوبہ تیار کریں تاکہ جرمنی مدد ہو سکے۔جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ جرمنی میں ہنر مند افراد کی کمی پورا کرنے کے لیے منصوبہ تیار کریں تاکہ جرمنی مدد ہو سکے۔ جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قانونی طور پر ہنر مندوں کو جرمنی بھیجنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ لکھے گئے اس لیٹر میں آئی ٹی ماہرین، انجینئرز اور لوہے کی صنعت سے متعلقہ شعبوں میں ہنر مند افراد کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…