ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

ابوظہبی ٹیسٹ، کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بلال آصف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت 274 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی ٗ کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں ٗقومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے اسکور کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 135 رنز کی ضرورت ہے ٗ اسکی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بناسکی قومی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے

نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔امام الحق بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تیسری وکٹ پر حارث سہیل اور اظہر علی نے ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی اسکور 85 تک پہنچا تو حارث ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، وہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ پر اظہر علی اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں جنہوں نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ٹیم کا مجموعی اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا ۔اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے ہیں۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کیویز کو قومی ٹیم پر 135 کی برتری حاصل ہے ٗ 3 دن کا کھیل باقی ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے واٹلنگ کے ساتھ کریز پر کوئی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔سومرویلے 12، اعجاز پٹیل 6 اور ٹرینٹ بولٹ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، انہیں یہ ریکارڈ بنانے کیلئے اگلی اننگز کا انتظار کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں مزید 2 وکٹیں درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…