منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانا حکومت کو مہنگا پڑ گیا،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس مامون الرشید نے آمنہ ملک اور بشیر احمد خالد کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام تو رک چکا ہے مگر عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواروں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کاروائی کا بھی حکم دیا جائے ۔ دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ گورنر ہاؤس کی کنٹرولنگ اتھارٹی کون ہے۔جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ انہیں ابھی اس بارے میں علم نہیں ہے تاہم پتہ کرکے معزز عدالت کو بتادیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لوکل اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کیسے دیوار گرا کر جنگلے لگائے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 13 دسمبر کے لیے ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا تھا۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے پر تاحکم ثانی حکم امتناع جاری کردیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…