اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان حکومت چھوڑ کر اتنے عرصے بعد بھاگ جائینگے کیونکہ۔۔ ن لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی تاریخ دیدی، اس کے بعد حکومت کون کریگا؟ حیران کن اعلان کر دیا گیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے حکومتی وزرا اور اتحادیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جب کہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے،

ایک سینئر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے، ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیے، حکومت کسی کےحوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…