جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ،تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی کے بارے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کردی ۔مقامی عدالت میں این اے 254 عزیز آباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان عدالت میں پیش ہوئے

جہاں عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ع رکن قومی اسمبلی کو تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی طویل عرصے تک مس ڈیکلریشن کیس میں اشتہاری رہے،1997 کو ڈائریکٹوریٹ اینڈ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے ائیر فلائیٹ یونٹ کسٹمز کو اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی ،کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں اسمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی ہوئی,ملزمان نے ائیر فورس کے 1995 سے 1997 تک درجنوں کنسائنمنٹ کی اڑ می الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا,محمد اسلم خان و دیگر نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈیکلریشن کی,ائیر فورس کے سامان کی آڑ میں اسمگلنگ ائیر فورس کے سامان کے چیک نہ ہونے کے باعث کی گئی,14 دسمبر 1998 کو کسٹم کورٹ نے اسلم سنگا پوری کی غیر موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی،پیش نہ ہونے پر کسٹمز حکام نے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا،پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسلم خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے،مقدمہ سامنے آنے پر اسلم خان عدالت میں پیش ہوئے۔  مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکٹرانکس سامان اسمگل کیس کی سماعت ،عدالت نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کردی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…