پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لیگی رہنما نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بس اڈے کے قریب پھینک دیا،افسوسناک انکشافات

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی اوران کی اہلیہ نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بس اڈے کے قریب پھینک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں 14 سالہ تنزیلہ کو اس کے والدین نے ایک سال پہلے ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی کے گھرملازمت کیلئے رکھوایا تھا لیکن کئی ماہ تک تنزیلہ کونا تو گھروالوں سے ملنے دیا گیا اورنہ ہی کسی قسم کا رابطہ کرایا گیا۔ چند روز قبل ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی اوران کی اہلیہ نے مبینہ طور پر تنزیلہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تنزیلہ کی والدہ کے مطابق سعید نیازی اوراس کی بیوی عظمی بی بی نے ان کی بیٹی پرشدید تشدد کیا اورحالت خراب ہونے پر بچی کو بس اسٹینڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تنزیلہ کے مطابق اسے کئی کئی روزبھوکا رکھا جاتا، ڈنڈے برسائے جاتے اور پائپ سے مارا جاتا، اس کے علاوہ اس پر گرم پانی پھینکا جاتا اور استری گرم کرکے اس کے جسم کے مختلف حصوں کوداغتے تھے۔دوسری جانب تنزیلہ کے والدین نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی جس پرآرپی اوسید خرم علی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…