کراچی ( این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل کے حامل کتنے کھلاڑی ہیں ؟ ارکان سندھ اسمبلی کو فکر لاحق ہو گئی ۔ جی ڈی اے رکن کے سوال پر محکمہ کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے موصولہ تفصیلی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کر ادی ۔
سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر ایک یا دو نہیں پورے 6 کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں ۔ محکمہ کھیل سندھ نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو جی ڈی اے رکن عارف مصطفی جتوئی کے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر 6 کھلاڑی شامل ہیں ۔ محکمہ کھیل نے اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محکمہ کھیل سندھ کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر 6 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق ، شان مسعود اور میر حمزہ شامل ہیں جبکہ رومان رئیس اور سعد علی بھی سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر اور قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے سوال کیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کا ڈومیسائل ہولڈر کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے تو اس کی کیا وجوہ ہیں ، جس کی بنا پر محکمہ کھیل سندھ نے پی سی بی کو خط خط لکھ کر تفصیلات حاصل کیں اور محکمہ کھیل کے خط کے جواب میں پی سی بی نے جوابی خط لکھ کر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل کے حامل کتنے کھلاڑی ہیں ؟ ارکان سندھ اسمبلی کو فکر لاحق ہو گئی ۔ جی ڈی اے رکن کے سوال پر محکمہ کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے موصولہ تفصیلی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کر ادی ۔