بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین میں 68509سرکاری اہلکاروں کو کرپشن کے الزام میں گذشتہ 10ماہ کے دوران سزائیں دی گئیں ہیں ۔یہ ملازمین 48ہزار سے زائد مقدمات میں ملوث تھے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ
4دسمبر 2012کو اس سلسلے میں 8نکاتی قوانین متعارف کرا گئے تھے جن میں کفایت شعاری کرنے ،تحائف وصول نہ کرنے اور اپنے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکا گیا تھا۔گذشتہ سال بھی ان قوانین کی خلاف ورزیوں پر 71ہزار ملازمین کو سزائیں دی گئی تھیں۔