پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں کمی سے حج کے اخراجات میں بڑا اضافہ ہوگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 کی تیاری شروع کردی ہے ، حج پالیسی کے ابتدائی خدوخال طے کرلئے گئے،روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرکاری سکیم کے تحت حج کے اخراجات ساڑھے تین لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ، سعودی عرب میں عازمین کیلئے رہائش گاہیں اور ٹرانسپورٹ کے حصول کیلئے بھی سعودی کمپنیوں سے پیش کش طلب کر لیے ہیں ،

جبکہ حجاج کرام کو سعودی عرب لے جانے کیلئے فضائی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج 2019کے حوالے سے معاہدہ رواں مہینے ہونے کا امکان ہے ۔ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 کی تیاری شروع کردی ہے جیسے مکمل کرنے کے بعد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گاوزارت کے ذرائع کے مطابق امسال ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے سرکاری حج سکیم کے تحت حج اخراجات 3لاکھ 50ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے حکومت کی جانب سے حج 2018میں فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ سال حج اخراجات 2018 کی نسبت 70 ہزار فی حاجی زیادہ ہونے کا امکا ن ہے واضح رہے کہ حج 2018 میں اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار روپے تک تھے تاہم روپے کی قدر میں کمی اورریال کی قیمت میں اضافہ کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے انتظامات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی عازمین حج کیلئے رہائش گاہوں اورٹرانسپورٹ کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے قونصلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے سعودی کمپنیوں سے رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کیلئے پیشکشیں مانگ لی ہیں اسی طرح عازمین حج کے کھانے کیلئے کیٹرنگ کمپنیوں سے پیشکشیں بھی مانگ لی ہیں جس کے مطابق صرف سعودی عرب کی کمپنیوں کے مالکان اور مجاز نمائندے پیشکش دے سکتے ہیں

عازمین حج کی رہائش،ٹرانسپورٹ،کھانے کیلئے مڈل مین پیشکش نہیں دے سکتے ٹرانسپورٹیشن کیلئے گاڑیاں صرف 2015 سے 2019 کے ماڈل ہوں جبکہ رہائش کیلئے عمارتوں میں کم از کم دو لفٹیں،انٹرنیٹ،وائی فائی سروس لازمی ہو مکہ مکرمہ کیلئے پیشکشیں 17 دسمبر تک پاکستانی قونصل خانہ جدہ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں مدینہ منورہ کیلئے پیشکشیں 19 دسمبرتک جمع کروائی جاسکتی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج معاہدہ دسمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران ہونے کا امکان ہے حج معاہدہ کی صورت میں حج درخواستوں کی وصولی جنوری میں شروع کی جاسکتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…