بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طالبات کے لیے بڑا دھچکا! سرکاری میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی جاری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے میڈیکل تعلیم کے شعبے میں نجکاری کی سمت پہلا قدم بڑھاتے ہوئے سرکاری نرسنگ کالجز میں زیرِ تعلیم طالبات کا ماہانہ وظیفہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بی ایس این کے چار سالہ پروگرام کے لیے نئی داخلہ پالیسی بھی جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت سرکاری نرسنگ کالجز میں خواتین طالبات کے لیے ہاسٹل کی مفت سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تبدیل شدہ پالیسی کے مطابق اب سرکاری اداروں میں بھی پرائیویٹ کالجز کی طرز پر نرسنگ کی طالبات سے فیس وصول کی جائے گی، اور انہیں سالانہ ہزاروں روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے قبل حکومت نرسنگ طالبات کو 31 ہزار 600 روپے ماہانہ وظیفہ دیتی تھی جو اب روک دیا گیا ہے۔

مزید برآں، نرسنگ کالجز میں داخلوں کا عمل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت پنجاب کے 45 سرکاری نرسنگ کالجز میں 3100 نشستوں پر داخلے ہوں گے، جبکہ 15 نرسنگ کالجز کی شام کی شفٹوں میں مزید 1400 سیٹوں پر داخلے کیے جائیں گے۔

ادھر پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ سسٹم کے تحت داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ امیدوار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

اس مرتبہ پہلی بار پنجاب دیگر صوبوں کے امیدواروں سے بھی براہِ راست درخواستیں وصول کرے گا۔ کابینہ سے منظور شدہ نئی پالیسی کے مطابق اس سال کاغذات نامزدگی کے بجائے براہِ راست درخواستوں کی بنیاد پر داخلے عمل میں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…