اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر سعدالرحمان، جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں، کو ضمانت ملنے کے باوجود آج جیل سے رہائی نہ مل سکی۔وکیلِ صفائی کے مطابق سعدالرحمان کی رہائی اس لیے عمل میں نہ آسکی کیونکہ روبکار جاری نہیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ کل تک ڈکی بھائی کو جیل سے باہر آ جانے کی اجازت مل جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر نامناسب مواد شیئر کرنے اور غیر قانونی آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کی سربراہی جسٹس شہرام سرور نے کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے یوٹیوبر کی رہائی کا حکم دے دیا۔















































