جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اقتدار ملنے کے بعدعمران خان نے تمام وعدے بھلا دیئے، قوم کو مرغیاں پالنے کی ترغیب دے رہے ہیں،تاجر برادری کا شدید احتجاج،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) فیصل آباد کے تاجروں نے کہا کہ اقتدار ملنے اور وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے وہ تمام وعدے اور دعوے بھلا دیئے ہیں جو انہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل پاکستان کا مستقبل بدلنے کیلئے ملک بھر میں منعقدہ جلسوں میں قوم سے جووعدے کئے تھے

انہوں نے کہا کہ اب بیرون ملک پاکستانیوں اور نو جوان نسل کو اعلی روزگار کے سہانے خواب دیکھانے والے حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے کام لیتے ہوئے قوم کو مرغیاں پالنے کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن قوم لچھے دار تقریرنہیں رزلٹ چاہتی ہے کیونکہ عمران خان کے وعدوں پر اعتبار اور انکی تکمیل کیلئے ہی قوم نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے صدر ا نجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ سینئر رہنماؤں نے کہا کہ 100 دنوں میں ظاہر ہوچکا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی کابینہ کے پاس معیشت سنبھالنے کیلئے وژن ہے ناہی کوئی روڈ میپ۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور شرح سود میں زبردست اضافہ بزنس کمیونٹی کیلئے دوہری تلوار جبکہ معیشت کیلئے زہر قاتل قراردیا اور کہا کہ اس فیصلے سے مہنگائی ، عدم استحکام ، لاگت میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہوگی اور تاجروں کیلئے ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہو جائیگا اگر حکومت نے روپے بے قدری کو سنبھالا دینے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات نہ کئے تو ملک میں مہنگائی کا برپا ہونے والا ناقابل برداشت طوفان کاروباری سرگر میوں کو جام کردیگا۔سینئر تاجر رہنما ؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے روپے بے قدری کو سنبھالا دینے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات نہ کئے تو ملک میں مہنگائی کا برپا ہونے والا ناقابل برداشت طوفان کاروباری سرگر میوں کو جام اورغیریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…