جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آئی جی پولیس کو مبینہ دھمکی آمیز کالز اور مسیجز کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار، مزید اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات،سنسنی خیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی) آئی جی سندھ پولیس کو مبینہ دھمکی آمیز کالز اور مسیجز کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار، مزید اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز کالز اور میسجز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،

اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کو موبائل فون پرنازیبا اور دھمکی آمیز کالز اور میسجز کرنے کے الزام میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکارخالد شاہ کو 4دن قبل گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو جس موبائل فون نمبر سے دھمکی آمیز کالز اور میسجز گئے وہ جیکب آباد کے پولیس اہلکار ڈرائیور خالد شاہ کے نام پر ہے جس کے تحت اس کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں، دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو جس نمبر سے نازیبا اور دھمکی آمیز کالز اور میسجز موصول ہوئے اس کو ٹریس کیا گیا تو اس کی لوکیشن اسلام آباد معلوم ہوئی، اس سلسلے میں راولپنڈی میں زیر علاج جیکب آباد کے سابق پی ڈی ایس پی غلام احمد اعوان کو ایس ایس پی جیکب آباد نے طلب کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے پولیس اہلکار ڈرائیور خالد شاہ اور سابق پی ڈی ایس پی غلام احمد اعوان (آج) پیر کے روز ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی کے پاس پیش ہونگے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر جیکب آباد کے سابق پی ڈی ایس پی غلام احمد اعوان نے کہا کہ میں اپنے دل کی بیماری کی وجہ سے راولپنڈی علاج کے لیے آیا ہوا ہوں مجھے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد نے طلب کیا ہے میرا اس موبائل نمبر، کسی کال یا میسج سے کوئی تعلق نہیں ، ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے کوئی موقف دینا نہیں چاہتا، جیکب آباد پولیس کے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور خالد شاہ کو گرفتار کرکے کہاں رکھا گیا ہے کچھ بتایا نہیں جاسکتا البتہ ایس ایس پی جیکب آباد تمام معاملے کی خود تحقیقات کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…