اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کے لیے جرمنی سے بڑی خوشخبری آ گئی، جرمنی نے ہنر مند پاکستانیوں کو زبردست پیشکش کر دی، ایک جرمن جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمنی میں ہنر مندوں کی کمی واقع ہو گئی ہے اور 2030ء تک جرمنی کو تیس لاکھ ہنر مندوں کی ضرورت ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جہاں وہ تمام ممالک سے رابطہ کر رہا ہے وہیں اس نے پاکستان سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں دوسرے ممالک سے آنے والے ہنرمندوں کے لیے امیگریشن قوانین بنائے جا رہے ہیں،
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمن وزارت خارجہ نے پاکستان کی متعلقہ وزارت کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے، اس لیٹر میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ جرمنی میں ہنر مند افراد کی کمی پورا کرنے کے لیے منصوبہ تیار کریں تاکہ جرمنی مدد ہو سکے۔ جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قانونی طور پر ہنر مندوں کو جرمنی بھیجنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ لکھے گئے اس لیٹر میں آئی ٹی ماہرین، انجینئرز اور لوہے کی صنعت سے متعلقہ شعبوں میں ہنر مند افراد کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے۔