اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے انوکھا منصوبہ تیار کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت توانائی کے شعبے کے 1300 ارب روپے کے گردشی قرضے اتارنے کے لیے اثاثے گروی رکھے گی، کمرشل بینکوں سے بھاری قرضے اتارنے کے لیے مزید قرض لیا جائے گا، اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں
کے اثاثے گروی رکھ کر 200 ارب روپے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ کمرشل بینکوں سے ڈسکوز اور جنیکوز کے اثاثوں کے بدلے 100 سے 200 ارب روپے تک حاصل کیے جائیں گے اور ان سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے بینکوں سے 36 ارب روپے کا انتظام بھی کر لیا ہے۔