اسلام آباد(آ ئی این پی) ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی4ہزار23جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، مالکان کے ایڈریس بیرون ممالک ہونے کے باعث 3ہزار36جائیدادوں کو ٹریس نہیں کیا جا سکتا،ایف آئی اے نے648افراد کو اس حوالے سے قانونی نوٹسز جاری کیے جس پر377افراد نے ایف آئی اے کو جواب دیا ہے،
دبئی میں حامل جائیدادوں کے مالکان میں سے 212افراد نے گزشتہ ادوار میں ایمنسٹی حاصل کی ہے۔ جمعرات کو ایف بی آر کی سرکاری دستاویزات کے مطابق ابھی تک ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی4ہزار23جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے۔اس میں سے 3ہزار36جائیدادوں کے مالکان کے ایڈریس بیرون ممالک کے ہیں جس کے باعث ان جائیدادوں کے مالکان کو ٹریس نہیں کیا جا سکا۔897جائیدادوں کے مالکان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔667افراد کے پاس ان897جائیدادوں کی ملکیت ہے۔ایف آئی اے نے648افراد کو اس حوالے سے قانونی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹسز کے جواب میں377افراد نے ایف آئی اے کو جواب دیا ہے جبکہ باقی افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔دبئی میں حامل جائیدادوں کے مالکان میں سے 212افراد نے گزشتہ ادوار میں ایمنسٹی حاصل کی ہے۔دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے128کیسز کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی4ہزار23جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، مالکان کے ایڈریس بیرون ممالک ہونے کے باعث 3ہزار36جائیدادوں کو ٹریس نہیں کیا جا سکتا،ایف آئی اے نے648افراد کو اس حوالے سے قانونی نوٹسز جاری کیے جس پر377افراد نے ایف آئی اے کو جواب دیا ہے،دبئی میں حامل جائیدادوں کے مالکان میں سے 212افراد نے گزشتہ ادوار میں ایمنسٹی حاصل کی ہے۔ جمعرات کو ایف بی آر کی سرکاری دستاویزات کے مطابق ابھی تک ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی4ہزار23جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے۔