لاہور (این این آئی) سرکاری ملازمین کے مزے ختم،حکومت نے بڑاالاؤنس ختم کردیا،نوٹیفکیشن بھی جاری ،پنجاب حکومت نے سپیشل سفری الاؤنس ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کا سپیشل سفری الاؤنس ختم
کردیا، صرف مختص سفری الاؤنس ہی ملے گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے محکموں میں من پسند افراد کو نوازنے کے سلسلے کو بریک لگ جائے گی۔