پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میں عمران خان کا رشتہ دار ہوں، ہاں میری ایف آئی اے کے اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور پھر۔۔۔! حسان خان نیازی کھل کر سامنے آ گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے ذرائع ابلاغ پر چلائی جانے والی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، حسان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ جو کہانی میڈیا پرآئی ہے وہ درست نہیں ہے، بے شک میں وزیراعظم سے منسلک ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری کہانی سنے بغیر ہی مجھے الزام دیا جائے،

میرا زبانی ایف اے آئی کے اہلکار سے تبادلہ خیال ہوا تھا، میں پریشان تھا کہ وہ میرے کلائنٹ سے رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے، واضح رہے کہ حسان نیازی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میرے نوے فیصد کیس بونس ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ نفرت ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ ایک کہانی گڑھ لیں، میں تمام احباب سے درخواست کرتا ہوں میرا موقف بھی لیں، میں اس وقت 20 بچوں سے زیادتی اور 15 اقلیتی کیسوں میں الجھا ہوا ہوں، دوسری جانب میڈیا ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ تھانہ رمنا پولیس نے وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت دیگر وکلا کے خلاف ایف آئی اے کے نائب کورٹ ممتاز علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔نائب کورٹ ممتاز علی نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ رمنا میں درخواست دی تھی۔سابق سینٹرفیصل رضا عابدی کا انٹرویو نشر کرنے والی ویب سائٹ کے مالک کی طرف سے حسان نیازی کو وکیل مقرر کیا گیا تھا۔حسان نیازی کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث نیا وکیل مقرر گیا تو وہ طیش میں آگیا۔ممتاز علی کو وکیل سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے مقدمہ نمبر 5018زیر دفعا ت 353/186اور 506ضمن ٹو /34کے تحت درج کر لیا۔  وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے ذرائع ابلاغ پر چلائی جانے والی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، حسان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ جو کہانی میڈیا پرآئی ہے وہ درست نہیں ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…