پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سرگودھا ‘ این اے 91 کی دوبارہ گنتی کا معاملہ‘ہارنے والے پی ٹی آئی کے عامر چیمہ کی برتری ،حتمی جیت کس کی ہوئی؟بات بڑھ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا میں حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،ہارنے والے پی ٹی آئی کے عامر چیمہ کی برتری ،حلقہ کا نتیجہ کھٹائی میں پڑ گیا، تحریک انصاف کے عامر چیمہ اور ن لیگ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے حامیوں کے جیت کے متضاد دعوے، ریٹرننگ آفیسر نے نامکمل رزلٹ کا نوٹ لکھ کر فارم 48 جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ہونے والی گنتی کے باوجود مکمل نتیجہ جاری نہ ہو سکا،

ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے پر حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے نامکمل کے نوٹ کے ساتھ فارم 48 جا ری کر دیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے تحریر کردہ نوٹ کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران ووٹوں کے چار تھیلوں جن میں 20 پولنگ اسٹیشنزجن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 261,262,263,264, 265,266, 267,268 ,269,270,276,277,278,279,280,291,292,293,294,اور 295کے بیلٹ پیپرز موجود تھے کی سیلیں تبدیل اور ٹوٹی ہوئی ملیں جبکہ پانچ پولنگ اسٹیشنز کے جن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 230، 295، 315، 328 اور 330 شامل ہیں کا ریکارڈ غائب تھا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق فارم 48 کو نامکمل تصور کیا جائے جو کہ صرف ریکارڈ کے لیے محفوظ کیا جائے، ریٹرننگ آفیسر نے اس تمام معاملے کے مطابق مفصل رپورٹ علحدہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ نامکمل فارم 48 کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے 107937 ووٹ حاصل کیئے جبکہ ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے 106651 ووٹ حاصل کر سکے، یوں تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کو 1286 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ووٹوں کی گنتی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی عام انتخابات میں ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے 1لاکھ 10ہزار 525ووٹ

حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے عامر چیمہ نے 1لاکھ 10ہزار 246ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد دوبارہ گنتی ہونے پر ڈاکٹرذوالفقار بھٹی کی لیڈ کم ہو کر 87ووٹ رہ گئی تھی لیڈ کم ہونے پر ہی پی ٹی آئی امیدوار عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حلقہ کے مکمل ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی جس پر دوبارہ مکمل گنتی کا عمل شروع ہوا اس دوران پانچ تھیلے غائب جبکہ 20پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ ٹمپر پایا گیا

جس پر گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے نامکمل نتیجے کی مکمل رپورٹ بھجوا دی گئی ۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز اور ووٹوں کے تھیلوں کے ساتھ کی گئی چھیڑ چھاڑ پاکستان کی انتخابی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے اس قسم کی دھاندلی کے خلاف عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیے انہوں نے گزشتہ روزریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

الیکشن کمیشن کے سٹرانگ روم میں سے پولنگ اسٹیشن کے ریکارڈ اور تھیلوں کا غائب ہو نا دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور فوج کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے ان کے خلاف ہونے والی سازش کے باوجود ان کی جیت برقرار ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن کے سٹرانگ روم سے ریکارڈ کی تبدیلی اور تھیلوں کے غائب ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری ہونے والے

فارم 48میں واضح طور پر اس دوبارہ گنتی کے معاملہ کو ادھورا قرار دیا گیا ہے اور کسی صورت بھی مجھے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا مخالفین میری جیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گھمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی دھاندلی بے نقاب ہو گئی عامر سلطان چیمہ کی جیت یقینی تھی اور اب انہیں انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں عامر چیمہ کی ہار کا پتہ چلنے پر سب حیران تھے اور کوئی اس بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں تھا ہم نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد دوبارہ گنتی کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب الیکشن میں دھاندلی کا ریکارڈ سامنے آ چکا ہے جس کے بعد عامر سلطان چیمہ کی جیت کا جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے تھیلے غائب ہونے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کریگا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…