پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

25 جولائی کو الیکشن لڑا اور 27 جولائی کو کیا کرتارہا؟،مجھ سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا‘عثمان بزدار نے حیرت انگیز مثال دیدی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ شکایت سینٹرکے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے مدلل انداز میں جوابات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھ سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا۔ میرا علاقہ پسماندہ ترین علاقہ ہے۔ 25 جولائی کو الیکشن لڑا اور 27 جولائی کو بھی زمین پر سویا تھا۔ میرے علاقے میں جہاں بچے پڑھتے ہیں، آپ اس جگہ کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ میرے گاؤں میں بجلی پہنچ گئی ہے لیکن اس کے بعد بجلی مزید علاقوں میں بھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد میڈیا کو بھی اس جگہ کا دورہ کرایا جائے گا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر وزیراعلیٰ شکایت سینٹر کا افتتاح کیا اورہیلپ لائن پر شہری کی شکایت بھی سنی۔ شہری نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن شپ کے ایک سکول کے ریاضی کے ٹیچر کچھ عرصے سے غیر حاضر ہیں جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ شہری سے اس کا فون نمبر لیا گیا اور اسے شکایت نمبر 47-302/832 دیا گیا اور بتایا گیا کہ آپ کے موبائل فون پر میسج بھی آئے گا اور آپ کو شکایت کے ازالے کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…