منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

فلیگ شپ ریفرنس ٗ نیب کی درخواست مسترد، عدالت نے نواز شریف کو بڑی خبر سنادی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی گئی جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سوالنامہ نواز شریف کو دینے کا فیصلہ سنادیا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی تو نامزد ملزم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر پر جرح کی۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو تحریری سوالنامہ فراہم نہ کرنے

اور پہلے دفاع کو حتمی دلائل دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے نیب کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد کی تکمیل کا بیان دینے کیلئے (آج) جمعرات کی تاریخ مقرر کردی اور سابق وزیراعظم کو 62 سوالات دے دئیے گئے۔احتساب عدالت میں (آج) جمعرات کو العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوگی اور نیب پراسیکیوٹر حتمی دلائل شروع کریں گے ٗ فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت بھی جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…