اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے۔۔!!!وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہباز شریف کا بھی نمبر کاٹ گئے ،ایسے علاقوں میںاعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال شمالی، جنوبی اور وسطی پنجاب میں اعلیٰ معیار کی 3یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جا رہی ہے، نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے

حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے، بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منتخب نمائندوں سے گفتگو ، کرتارپور بارڈر کے حوالے سے بیان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اپنے دفتر میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال شمالی، جنوبی اور وسطی پنجاب میں اعلیٰ معیار کی 3یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جا رہی ہے، ۔ان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے، بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پسے ہوئے طبقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں وسائل صرف مخصوص علاقوں کیلئے رکھے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دور دراز کے علاقوں کو ترقی دے کر عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں اراکین اسمبلی کی مشاورت شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے

اراکین اسمبلی عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنا گھر ہاؤسنگ پراجیکٹ ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت بے گھر افراد کو چھت ملے گی۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے

نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔دریں اثنا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری

کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے، بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں،۔وزیراعلی پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے، اقدام پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…