کراچی(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور ہم اس سال صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب کہ ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے۔وزیر اعظم بیرون ملک جا کر ملک میں کرپشن کا رونا روتے ہیں۔ بیرون ملک برائیاں کریں گے تو سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے۔عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) سے
سی پیک کر تحقیقات کرالیں۔جمعرا ت کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی بلکہ حکمرانوں کو قوم کے سامنے عیاں کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سو دن میں سو یوٹرن ثابت ہوچکے ہیں۔ قوم روزانہ یو ٹرن کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ نواشریف کی خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف جب بولیں گے تو یوٹرن نہیں لیں گے۔انہوںنے کہا کہ کوئی وزیراعظم بیرون ملک میں اپنے ملک کی برائی نہیں کرتا۔ ایسے میں سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے جھوٹے کیسز کا دفاع کریں گے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان سی پیک میں کرپشن کا رونا روتے ہیں لیکن چین میں سی پیک کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے پاکستان کو تیزی سی ترقی کرنے والا ملک بنایا ہے لیکن ہمیں اپنی پانچ سالہ محنت پر پانی پھرتا نظر آ رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور ہم اس سال صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب کہ ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جب کہ ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔