اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تبدیلی ہو تو ایسی!تجاوزات کیخلاف آپریشن سے پہلے ہی شہریوں نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنا شروع کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن لوگوں میں بھی تبدیلی لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تجاوازت کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سےصوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری کررکھا ہے ۔اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔اسی طرح کراچی میں بھی یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔تاہم اب ہمیں اس میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں

جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر اپنے گھروں کی حدود بڑھا لی تھی انہوں نے خود ہی اس کو گرانا شروع کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے اس شرم سے اپنے گھروں کے سامنے غیر قانونی حدود گرانا شروع کر دیں کہ جب سرکاری مشینری آ کر گرائے گی تو اس سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ کئی جگہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران حکومت کو شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…