پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تصویر میں نظر آنیوالا یہ شخص کوئی بھکاری نہیں بلکہ پاکستان کا کونسا مشہور ادیب ہے جس کی کہانیاں بھارتی ریڈیو آکاش وانی نشر کرتا رہا آج کہاں اور کس حال میں ہے؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا مشہور ادیب جس کی کہانیاں بھارتی ریڈیوپر نشرہوا کرتی تھیں، بھیک مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے ادیب دانشور اور کہانی نویس مشتاق کاملانی اس وقت فقیر بن کر لوگوں سے بھیک مانگ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مشتاق کاملانی سندھی کے مشہور ادیب ہیں ۔

مشتاق کاملانی کے بھائی اور کزن نے بتایا کہ کے بھائی مشتاق کاملانی نے سندھ یونیورسٹی جامشورو سے 1979ء میں گریجویٹ کیا تھا وہ سندھی کے مشہور ادیب اور کہانی نویس مرحوم علی بابا کے ساتھ سندھ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھی، پنجابی اور انگلش روانی سے بولتے تھے۔مشتاق کاملانی کی کہانیاں بھارت کے آکاش وانی ریڈیو کے علاوہ حیدرآباد ریڈیو سے بھی نشر اور مہران نامہ میں شائع ہوتی تھیں۔سجاول کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سندھی زبان کے کہانی نویس اور ادیب کی اس حالت کا آج تک حکومتی سطح پر نوٹس نہیں لیا گیا، سندھ کے محکمہ ثقافت کو چاہئے کہ اس قیمتی اثاثے کو بچانے کے لیے مشتاق کاملانی کا ناصرف سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے بلکہ مالی مدد بھی کی جائے۔واضح رہے کہ سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے نامور ادیب مشتاق کاملانی کی بیماری و کسمپرسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی کلچر منظور کناسرو کو فوری طور پر مشتاق کاملانی کا علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معروف لیجنڈری اداکارہ روحی بانو سے متعلق بھی ایسی ہی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں کہ وہ انتہائی کسمپرسی کی حالات میں زندگی بسر کررہی ہیں۔ روحی بانوں کو حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازرکھا ہے ۔ گزشتہ دنوں روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی خبریں میڈیا کی زینت کی بنی تھیں جن کے مطابق وہ لاہور کے فائونٹین ہائوس جہاں ان کا علاج چل رہاتھا سے لاپتہ ہو گئی ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اپنےایک عزیزہ کے ہمراہ اس کے گھر میں  مقیم ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…