بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

امریکی ٹیکنالوجی کے بغیر تو پاکستانی ائیر فورس بھی نہیں چل سکتی ،ن لیگ کے اہم رہنما محمد زبیرنے انتباہ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)سابق گورنرسندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ پاکستان کا امریکہ پر انحصار اتنا زیادہ ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھی پاکستانی بینکس ،آرمز فورسز اور ائیر فورسز بھی امریکی مدد کے بغیر نہیں چل سکتی،وزیر اعظم کا ٹرمپ کو جواب اصولی طور پر ٹھیک لیکن اس سے پاک امریکہ تعلقات خراب اور بگڑنے کا خدشہ ہے ، میں پہلے روز سے اس حق میں تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہابھی بیرون ممالک سے امداد ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس وقت حکومت کو ملکی حالات اور پوزیشن سمجھنے کی ضرورت ہے، میں پہلے روز سے اس حق میں تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرے، آئی ایم ایف کی شرائط ہمیشہ سے سخت ہی رہیں لیکن اس کی دیگر شرائط دراصل ملک کو فائدہ ہی دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہامریکی رویہ کوئی نیا نہیں ،امریکہ وہی کرے گا جو اس نے کرنا ہے لیکن ہمیں امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا انحصار امریکی ٹیکنالوجی پر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بھی بیلنس قائم کرتے ہوئے پوری کوشش ہونی چاہئے کہ اپنے قومی مفادات اور ایگو کو قائم رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کریں ، امریکی ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی پاکستانی بینک بھی نہیں چل سکتا، آرمز فورسز اور ائیر فورسز بھی امریکی مدد کے بغیر نہیں چل سکتے ،نئی سے نئی ٹیکنالوجی ملک میں آتی رہنی چاہئے ،20 کروڑ کا ملک ہے اور پاکستان کا بہت انحصار ہے امریکہ پر،میں فوڈز چین کی بات نہیں کر رہا ،پاکستان میں بجلی کے اتنے کارخانے لگے ہیں اس میں مرکزی کردار جنرل الیکٹرک کا ہے جو ایک امریکن کمپنی ہے ،جب ہم ایک سایئڈ دیکھتے ہیں تو

ہمیں اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ پاکستان کا کتنا انحصار ہے امریکی ٹیکنالوجی پر؟ آپ ہمارے یہاں ملٹی نیشنل اٹھائیں اور اس میں پاکستانی مینجمنٹ کو دیکھیں تو نناوے فیصد ٹاپ امریکن کمپنی کے ٹرینڈ نظر آئیں گے ،وہ مینجمنٹ ا یکسی لینس بھی بڑی اہم ہے،امریکہ پاکستان کی اکنامک ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے ،میں یہ نہیں کہتا کہ ہم امریکہ کے آگے ہاتھ جوڑیں،ہمیں اپنی پوزیشن ڈٹ کر بیان کرنی چاہئے،ہمارے لئے امریکہ کے ساتھ بیلنس بہتر کرنا مشکل ضرور ہے

لیکن ہمیں پاک امریکہ تعلقات کو بہتر کرنا چاہئے۔ٹرمپ کے بیان پر پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے دوٹوک جواب دینے کے حوالے سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اصولی طور پر غلط نہیں ہے ،میں اگر ان کا مشیر ہوتا اور مجھ سے پوچھا جاتا تو میں کہتا کہ ایک نیشنل ازم اور ایک جنگو ازم ہوتا ہے جس سے پاکستانی عوام خوش ہو جاتے ہیں لیکن اس سے ہٹ کر وزیر اعظم عمران خان کو ٹرمپ کو بڑا نپا تلا جواب دینا چاہئے تھا،مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم کے صدر ٹرمپ کو ایسے جواب دینے سے امریکہ کے ساتھ معاملات اور تعلقات بہتر ہونے کی بجائے مزید خرا ب ہونے کا خدشہ ہے ،ہمیں امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرنے کیونکہ پاکستانی اکانومی کے حوالے سے ہمیں امریکہ کے ساتھ مزید کام کرنا ہے ،اس بات کو ہمیں بھولنا نہیں چاہئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…