پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف کے ساتھ کیا ہوتا؟فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں رہتے باہر نہ نکلتے‘نوازشر یف اپنی چوری اور ڈکیتی چھپانے کیلئے ایک خط لاتا ہے پھر اس سے مکر بھی جاتا ہے‘ پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے جب اس میں قوم کیلئے کام ہوگا تب یہ مقدس ہوگی‘

پانی کے مسئلے سب صوبوں کو بھائی بندی قائم کرکے لچک دکھانا ہوگی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں رہتے باہر نہ نکلتے نواز شریف نے فلور آف ہاوس پر جو جھوٹ بولا اسکا محاسبہ کب شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنی چوری اور ڈکیتی چھپانے کیلئے ایک خط لاتا ہے پھر اس سے مکر بھی جاتا ہے۔، انہوں نے کہا پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے جب اس میں قوم کیلئے کام ہوگا تب یہ مقدس ہوگی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کے معاملات میں ہماری کوئی مداخلت نہیں اگر کر رہے ہوتے تو نواز شریف جیل میں ہوتے باہر نہ نکلتے، ملک کی معیشت چلانے والا اتنا بڑا بابا ملک سے بھاگا ہوا ہے اس سے پہلے قانون چوری اور چور بچانے کیلئے بنا تھا۔نیب کے چیئرمین پر کوئی داغ نہیں، ڈی جی ایف آئی اے بھی ایماندار آدمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے سب صوبوں کو بھائی بندی قائم کرکے لچک دکھانا ہوگی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…