اسلام آباد(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بیانات پر پاکستان کے سخت ردعمل کے بعد سینئر امریکی حکام کا پاکستان کی وزارت خارجہ سے تحریری رابطہ کیا گیا جس میں امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور کہا گیا کہ امریکہ کو پاکستان سے تعاون کی قدر ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیا۔ سینئر امریکی حکام نے پاکستان کی وزارت خارجہ سے
رابطہ کیا ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاگیا کہ امریکی حکام نے سفارتی سطح پر رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور کہا گیا کہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے تعاون کی قدر ہے ، امریکہ کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی ، پاک امریکہ رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔ امریکی حکام کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے ، امریکی حکام کا ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے متعلق آگاہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔