پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستاہوگیا،اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41400کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں19ارب7 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.16فیصدکم اور49.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز

منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 41213پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41466پوائنٹس کی بلندسطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس66.47پوائنٹس اضافہ سے41419.24 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں19ارب7کروڑ33لاکھ27ہزار51روپے کااجافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب11 ارب94 کروڑ48لاکھ60ہزار196روپے ہوگئی ۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ73لاکھ25ہزار940شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت91لاکھ15ہزار600 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوپاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت119.99روپے اضافے سے2529.98روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت80.65روپے اضافے سے2270.70روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت176.95روپے کمی سے3362.15روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت84.31روپے کمی سے1601.94روپے پر بند ہوئی ۔منگل کواینگروپولیمرکی سرگرمیاں1کروڑ59لاکھ64ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،

جس کے شیئرز کی قیمت94پیسے اضافے سے40.34روپے اورنیمرریسنس کی سرگرمیاں1کروڑ39لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت16پیسے کمی سے9.96روپے پربندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس39.30پوائنٹس اضافے سے19829.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس203.92 پوائنٹس اضافے سے71008.20پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس75.52پوائنٹس اضافے

سے29928.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.95روپے سے گھٹ کر133.90روپے اورقیمت فروخت134.05روپے سے گھٹ کر134.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.90روپے سے بڑھ کر134.00روپے اورقیمت فروخت134.20روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں1.20روپے کااضافہ، قیمت فروخت میں

استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.50روپے سے بڑھ کر153.70روپے اورقیمت فروخت154.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید171.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام ، قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ اور

یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت35.85روپے سے بڑھ کر35.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.45روپے پر مستحکم اورقیمت فروخت36.65روپے سے بڑھ کر36.70روپے ہوگئی ۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت20.00روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…