بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے سامنے ڈٹ جانیوالے آئی جی اے ڈی خواجہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟بڑی خبر آگئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی اے ڈی خواجہ نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا جہاں انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ آئی جی اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی خالد محمود اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کے ہمراہ شہداء کی یادگار پر ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پھولوں کا

گلدستہ چڑھایا۔ آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے اکیڈمک بلاک، میس ہال، زیر تربیت افسران کی رہائش گاہ، فائرنگ رینج ، سپورٹس کمپلیکس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود اور ڈی آئی جی محبوب اسلم نے آئی جی موٹروے کو ٹریننگ کے شیڈول اور طریقہ کار کے بارے میں بریف کیا۔ آئی جی کو بتایا گیا کہ زیر تربیت افسران کو جدید خطوط پر عملی تربیت دی جا رہی ہے اور ان کے کمرہ کلاس کو بہترین آڈیو وڈیو آلات سے آرستہ کیا گیا ہے۔آئی جی اے ڈی خواجہ نے فرانس سے درآمد شدہ جدید ایچ ٹی وی تھری ڈی سمولیٹر کا معائنہ بھی کیا اور ڈرائیورز کی جدید طرز پر پیشہ ورانہ تربیت پر زور بھی دیا۔ آئی جی اے ڈی خواجہ کو آمدہ ہفتہ میں شروع ہونے والے موٹروے پولیس کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں اور انتظامات کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ بعد ازاں آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ نے مختلف کورسز میں شامل زیر تربیت افسران سے خطاب بھی کیا اور انہیں بتایا کہ موٹروے پولیس نے اپنی نیک نامی ایمانداری، روڈ یوزرز کیساتھ خوش اخلاقی اور سب سے بڑھ کر مشکل وقت میں مسافروں کی بروقت مدد کر کے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈرائیور غصہ کرنا نہیں چھوڑ سکتا تو ہم بھی خوش اخلاقی جو ہمارا بنیادی شعار ہے نہیں چھوڑ سکتے۔آئی جی نے مزید کہا کہ جس طرح کی تربیت انکو فراہم کی جا رہی ہے وہ اس فورس سے اعلی درجے کے پیشہ ورانہ رویے کی امید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ان کو ذیادہ سے ذیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر لگا سکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…