بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

طالبان، القاعدہ اور داعش کس نے بنائے ،اسامہ بن لادن کس کی پیداوار تھا؟ڈونلڈ ٹرمپ کومناظرے کا چیلنج دیدیا گیا وہ بھی کس جگہ پر؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان افسوسناک ہے ‘ پوری پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی‘ڈونلڈ ٹرمپ کو پبلک مناظرہ کی دعوت دیتا ہوں اور ثابت کروں گا کہ طالبان، القاعدہ اور داعش کس نے بنائے‘اسامہ بن لادن کس کی پیداوار تھا‘واشنگٹن نے اسلام آباد کو کوئی امداد نہیں دی ‘ امریکی صدر کا کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام دینا سراسر غلط ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو پبلک مناظرہ کی دعوت دیتا ہوں، ثابت کروں گا کہ پاکستان نے امریکہ کیلئے ہمیشہ بہت کچھ کیاہے ،ثابت کرونگا طالبان، القاعدہ اور داعش کس نے بنائے، اسامہ بن لادن کس کی پیداوار تھا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردی کیخلاف جنگ پر پاکستان کیساتھ ہوئے معاہدے پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پیشرو سے پوچھے جو پاکستان کے امریکہ پر احسانات مان چکے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان افسوسناک ہے جس سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان کا شکرگزار ہونا چاہئے کہ سویت یونین اور نائن الیون سے لیکر اب تک ساتھ دے رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو کوئی ایڈ نہیں دیا ہے بلکہ جو رقم ادا کی ہے وہ سروس چارجز کی مد میں کی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا 155 بلین ڈالر کا مقروض ہے جو اس نے ہماری سروسز کے بدلے ادا کرنا ہونگے۔ پاکستان نے امریکہ کو اپنی زمینی سمندری اور ہوائی اڈے استعمال کرنے دئیے جو کمرشل استعمال کیلئے بند رہے۔ امریکی صدر کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام دے رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ کولیشن سپورٹ فنڈ امریکہ، نیٹو فورسز و پاکستان کے جوائنٹ آپریشنز میں استعمال ہوتا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو دھوکا نہیں دیا بلکہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 75 ہزاروں جانوں کا نذرانہ دینا پڑا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا امن، انفرانسٹرکچر اورمعیشت برباد ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…