ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا کیونکہ۔۔۔حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اغوا کے بعد قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کر دیا گیا ،چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجا کو نیا سربراہ مقرر کردیا۔ زرائع کے مطابق طاہر داوڑ قتل کی تفتیش کیلئے تشکیل جے آئی ٹی کی سربراہی اب ڈی آئی جی آپریشنز کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ کی

سربراہی میں جے آئی ٹی ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی ازسر نو تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ڈی پی اوشالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں طاہر خان قتل کی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ علاقے کی جیو فینسنگ اور شہر کے مختلف جگہوں پر نصب سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ پہلے اجلاس میں بھائی اور اہلخانہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جی الیون، ایف ٹین سمیت شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی فٹیج کے لیئے سیف سٹی کو کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پینتالیس دنوں میں رپورٹ جمع کروانی ہے۔ اس سے قبل طاہر داوڑ کے اغوا پر بنائی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹیگیشن گلفام ناصر کر رہے تھے۔ طاہر داوڑ کے اغوا پر تحقیقات کی بجائے ایس پی طویل چھٹی پر چلے گئے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہید ایس پی طاہر داوڑ کے بھائی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ایماندار اور قابل تحسین افسر قرار دیا تھا۔ اس موقع پر ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور دعا بھی کی گئی ۔ وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر گیرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی ، آئی جی خیبرپختونخواہ  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…