پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے مبارکباد دیتے ہوئے قرآن پاک کی ایسی آیت شیئر کر دی کہ جس نے سب کے دل جیت لئے، اس آیت میں رسول کریمؐ سے متعلق کیا اعلان کیا گیا ہے؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نےعید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے ۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلمانوں کیلئے

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اپنے پیغام میں امتیابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’’کل عید میلادالنبیﷺ ہے اور اس موقع پر میں سب کو مبارکباد اور سب کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں ، آپ سب کی زندگی سکون اور خوشیوں سے بھر جائے‘‘۔سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے امیتابھ بچن کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پیغام پر خوشگوار حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے ایک معروف غیر مسلم شخصیت کی جانب سے مختلف اقوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی بہترین کوشش قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے عید میلاد النبیؐ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں عید میلاد النبیﷺ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی گنبد خضریٰ کی تصویر ہے جبکہ اس سے اوپر سورۃ الاحزاب کی آیت ’’مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ‘‘ترجمہ:محمد صلى الله عليه وسلم تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں، ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے(بریلوی، احمد رضاخان، کنزالایمان فی ترجمة القرآن، لاہور: ضیاء القرآن پبلی کیشنز، ص:۵۰۹)درج ہے۔خیال رہے کہ کل دنیا بھر میں مسلمان نبی کریم ﷺ کا یوم ولادت عید میلاد النبیﷺ کے طور پر منارہے ہیں اور اس سلسلے میں دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کے بارے میں علمائے کرام تقاریر کرینگے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…