بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے پہلے دورے میں صاف انکار پھر اچانک بڑا امدادی پیکیج ایسا کیا ہوا کہ سعودی عرب نے پی ٹی آئی کی حکومت کوسر آنکھوں پر بٹھا لیا؟ سعودی ولی عہد کپتان کو گاڑی خود ڈرائیور کرتے ہوئے لے لیکر پھرتے رہے؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے اکائونٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کر دئیے گئے ہیں جس کی تصدیق گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بھی کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ ریاض میں ہونیوالی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے تھے ۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے

درمیان امداد پیکیج کے حوالے سے مذاکرات ہوئے اور سعودی عرب مجموعی طور پر پاکستان کو 6ارب ڈالرز کا پیکیج دینے پر رضامند ہو گیا ۔ سعودی عرب تین ارب ڈالرز پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل کرے گا جبکہ تین ارب ڈالرز کا تیل بھی ادھار پر فراہم کرے گا جس کی ادائیگی نہایت آسان ہونگی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ستمبر میں حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ لیکن وہ دورہ کامیاب نہ ہوا اور انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔ایسا کیا ہوا ہے کہ سعودی عرب اچانک پاکستان کو اتنا بڑا پیکیج دینے پررضامند ہو گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے ایک مؤقر اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقامی اور مغربی میڈیا کے مطابق 2اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل عمران خان کی حکومت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا کیونکہ اس کے بعد سعودی عرب کو اسلام آباد کی اخلاقی حمایت کی ضرورت پڑی کیونکہ سعودی صحافی کے ترکی میں قتل کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر کے زیر عتاب تھے اور امریکہ میں جمال خاشقجی کے قتل کی مذمت کی جا رہی تھی۔ جبکہ یورپی اور ترک میڈیا یمن میں سعودی عرب کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ اس دوران ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں بہت سے مغربی مندوبین نے جمال خاشقجی کے قتل کی وجہ بائیکاٹ کر دیا۔ لیکن اس بار خوش قسمتی نے ساتھ دیا اور سعودی عرب سے امدادی پیکیج کی وجہ سے حکومت پاکستان کو ادائیگیوں میں توازن کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…