اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ریاض حنیف راہی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی کی ریکوری کے بعد فیول اور مرمت پر خرچ کیے گئے 40لاکھ روپے واپس کرنے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی۔ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے استدعا کی کہ کیبنٹ ڈویژن نے سابق چیف جسٹس
افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی نمبر جی ڈی 0341 تو واپس لے لی ہے مگر اس گاڑی پر خرچ آنیوالی رقم تاحال ریکور نہیں کی ہے ۔ریاض راہی نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی مرمت اور فیول کی مد میں 40 لاکھ 13ہزار سے زائد رقم قومی خزانے سے خرچ ہو چکی ہے اور یہ قوم کا پیسہ قومی خزانہ کو واپس دلایا جائے ۔