جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ، شریف خاندان کوبھی ریلیف ملناچاہئے ،ن لیگ نے بھی ’’ خواہش‘‘ کا کھل کر اظہارکردیا،بڑا مطالبہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ علیمہ خان کو این آر او دیدیا گیاہے ، ان کی طرح شریف خاندان کو بھی ریلیف ملنا چاہئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے جواب میں اچھے ٹوئٹس کئے ہیں اور میں ان کی تعریف کرتا ہوں ، عمران خان نے بہت اچھے ٹوئٹس کئے ہیں اور میں ان سے اتقاق کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سو دن میں جو بدتمیزیاں مچائی ہیں

ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ماضی کی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیاہے، میں اس موقع پر علیمہ خان کا کیا ذکرکروں ؟ ان کو این آراو دیدیاہے اور جو کہا کرتے تھے کہ میں پکڑ کربند کردوں گا ، ان کی اس معاملے پر کوئی اچھی سی ٹوئٹ بھی نہیں آئی ،انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف شریف خاندان کو بھی ملنا چاہئے جو علیمہ خان کودیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شہبازشریف کے ہاتھ میں پوری پالیسی ہوتی تھی، ان کے ہوتے ہوئے کوئی ڈی فیکٹونہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…