پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے امریکہ کو کس بات پر انکار کیاتھا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہے؟سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضاربانی کاحیرت انگیزانکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضاربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہے ۔ پیر کو امریکی صدر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسزکی جانیں گئیں، امریکا نے پاکستان میں غیر قانونی ڈرون حملوں میں لوگوں کوقتل کیا، کابل میں اسپونسرڈ جہاد میں ہم سے مدد لی گئی۔رضاربانی نے کہا کہ امریکا نے جنگی اخراجات

کے لئے پاک افغان سرحد پرمنشیات کی صنعت قائم کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں منشیات، اسلحہ کا کلچر متعارف کرایا، پورے پاکستانی معاشریکو انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا بھارت کو خطے کا چوکیداربنانے پر پاکستان کے انکار سے امریکا پریشان ہے، پاکستان امریکا سے اتحاد پرمعاشی، سیاسی عدم استحکام کی قیمت ادا کر رہا ہے، امریکی صدرپاکستان کے حوالے سے ایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد اورمختار ہیامریکاکی کالونی یاریاست کا حصہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…