اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

این آر ار نہیں دوں گا کی گردان میں وزیراعظم صاحب نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دلوا دیا،اُلٹی گنتی شروع ہوگئی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ این آر ار نہیں دوں گا کی گردان میں وزیراعظم صاحب نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دلوا دیا،حکومت کے سو دن پورے ہونے میں دس دن باقی ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی،پہلے سو دن کا حساب دینے کا وقت آیا تو خان صاحب نے نظریہ یوٹرن پیش کر دیا۔

پیرکوجاری بیان میں سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان نے نظریہ یوٹرن پیش کرکے سو دن کے پلان سے بھاگنے کی کوشش کی ہے،ہم خان صاحب اور ان کے ہمنواؤں کو بھاگنے نہیں دیں گے، سو دن کا حساب لیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں کوئی معقول بات کرنے اور سننے والا ہے ہی نہیں ہے۔وزیراعظم کوئی بھی نامعقول بات کر دیتے ہیں تو کابینہ بھی ہمنوا کی طرح وہی راگ آلاپنا شروع کر دیتی ہے۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ اور طرز حکومت بدلنے کا وعدہ تھا لیکن پہلے تین ماہ میں ہی یو ٹرن لے لیا۔انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں تو دیوانے کی بھڑک تھی اسے کبھی قوم نے سنجیدہ نہیں لیا۔وزیراعظم صاحب فرمائیں کہ معیشت کی بحالی، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے وعدے کا کیا ہوا۔ایف بی آر، فاٹا ریفارمز، بیورکریسی میں اصلاحات کے وعدوں سے بھی کیا یوٹرن سمجھا جائے ؟۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سو روز گذر جائیں پھر ایک ایک وعدہ یاد کروائیں گے حساب بھی لیں گے اور جواب بھی



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…