اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے سابق دور حکومت میں غیرقانونی طورپربھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی گرفتاریاں شروع کردیں،مزید 9گرفتار،کھلبلی مچ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس میں مبینہ طور پر 22سٹینو گرافرز کی غیر قانونی اور قواعد و ضوابط کے برخلاف بھرتیوں کے کیس میں نیب لاہور نے 9مزید سٹینو گرافرز کو گرفتار کرلیا ۔رفتار ملزمان میں ملزم راشد محمود، عبدالقیوم، محمود الحسن، محمد شاہد امین، عابد مقبول، یاسر علی، ریحان انور، محمد نعیم اسلم اور ملزم فیصل مشتاق شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام2013میں پنجاب پولیس میں272سٹینو گرافرز کی بھرتی کے کیس میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق مجموعی طور پر 22سٹینو گرافرز کی مبینہ طور پر بھرتیاں غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہیں۔کیس کی تحقیقات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے 2011میں مذکورہ بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا تاہم 2013میں تمام 272سٹینو گرافرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا جن میں سے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے برخلاف اور میرٹ سے ہٹ کر 22سٹینو گرافرز کو بھی بھرتی کیا گیا۔ نیب لاہور کیجانب سے 12 اکتوبر 2018کو 7 غیر قانونی طور پر بھرتی شدہ سٹینو گرافرز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جنہیں احتساب عدالت لاہور کیجانب سے جوڈیشل تحویل میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 9 ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تاہم لاہور ہائیکورٹ کیجانب سے آج ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد نیب حکام نے تمام 9 ملزمان کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لائی ہے جنہیں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…