اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور جاپان نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دور ان فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر آمادگی ظاہر کیا جاپان کے سفیر نے وزیر خارجہ کو زراعت، تجارت اور پیشہ وارانہ تربیت سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جاپانی مہارت سے استفادہ کریں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ جاپان کی دعوت دی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ جاپان کی دعوت دی