پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرنیوالے دو پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنا دیا گیا، نوکری سے فارغ، دیگر اہلکاروں کیلئے دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ایلیٹ فورس کے جوانوں کو حکومت مخالف پالیسیوں کی پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے،

اس کے علاوہ ان دونوں اہلکاروں کو تاحیات کسی وی وی آئی پی کے ساتھ ڈیوٹی کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے، پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو اس ضمن میں خبردار کر دیا گیا ہے، دوسری جانب پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ‘ پولیس نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار بھی کر لیا۔ پولیس اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اورعثمان سعید کیخلاف ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر مقدمہ اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد درج کیا گیا۔درج کئے گئے مقدمے کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور ان کے فوٹیج بناتے ہیں، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ملزم اہلکار ان جوڑوں سے رقم لیتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، ملزمان نے علی مصطفی اور فضا جمیل پر بھی تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے۔ملزمان اہلکاروں کے خلاف مقدمے میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکالنے کیلئے بھی کہا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، اس کے علاوہ ان دونوں اہلکاروں کو تاحیات کسی وی وی آئی پی کے ساتھ ڈیوٹی کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…