پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بڑا اعتراف کرلیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کیلئے جو کچھ کیا ٗ اس کی قیمت اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں ٗحتیٰ کہ امریکی مفادات کیلئے ہم نے اپنے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خوجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے امریکا کیلئے جو کیا اس کا بدلہ اب تک ہم اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔خواجہ آصف کے مطابق امریکا کے لیے ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں ٗ امریکی مفادات کیلئے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے، حتی کہ امریکا کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے۔آخر میں خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکا کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے دیا۔حتی کہ امریکا کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے۔آخر میں خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکا کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے دیا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…