اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عورت کی سیالکوٹ کے لڑکے سے فراڈ شادی پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، میڈیارپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکہ سے ماریا نام کی ایک عورت پاکستان آئی اور اس نے یہاں پر سیالکوٹ کے ایک لڑکے سے شادی کرلی ۔دونوں کا بیان تھا کہ انہوں نے محبت میں شادی کی ہے اور وہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر رابطہ ہونے پر پسند کرنے لگے تھے ۔ تاہم نئی اطلاع یہ ہے کہ ان دونوں کی شادی عارضی اور معاہدے کے تحت ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلنے والی افواہوں کے مطابق درحقیقت امریکہ
سے تعلق رکھنے والی ماریا انسانی سمگلنگ کا کاروبار کرنے والی ایک ایسی عورت ہے جو ایشیا کے ممالک کے بہت سے نوجوانوں سے شادیاں کر چکی ہے اور اسے اس کام کے عوض بھاری رقم ملتی ہے ۔کیونکہ وہ شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کو امریکہ لے جاتی ہے جہاں پرچند ماہ بعد ہی طلاق ہو جاتی ہے ۔پاکستان کے متعلقہ اداروں نے سیالکوٹ کے کاشف کی امریکہ کی 41سالہ ماریا سے فراڈ شادی پر ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اورامکان ہے دونوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔